۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جامعہ جعفریہ جنڈ شارٹ کورس

حوزہ / جامعہ جعفریہ جنڈ اٹک زير نگرانی مرکز افکار اسلامی میں سالانہ اسلام شناسی شارٹ کورس 16جون سے شروع ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ جعفریہ جنڈ ضلع اٹک زير نگرانی مرکز افکار اسلامی میں سالانہ اسلام شناسی شارٹ کورس 16جون سے شروع ہو گیا ہے۔ جس میں راولپنڈی، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ اسماعیل خان کے علاوہ ضلع اٹک کے تمام علاقوں سے 100 کے قریب بچے تشریف لائے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس شارٹ کورس میں بچوں کو احکام علمی و عملی، عقائد، اخلاقیات، تجوید و تصحیح قرائت، علماء و بزرگان کا تعارف اور نہج البلاغہ کے دروس پڑھائے جا رہے ہیں۔

اس شارٹ کورس میں جامعہ جعفریہ کے اساتید کے ساتھ ساتھ قم المقدسہ سے تشریف لائے علماء کرام اور برجستہ قاریان قرآن خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جامعہ جعفریہ جنڈ اٹک میں سالانہ اسلام شناسی شارٹ کورس کا انعقاد

جامعہ جعفریہ جنڈ اٹک میں سالانہ اسلام شناسی شارٹ کورس کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .